اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2015 - 12:58

قطر کے درجنوں فوجی یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب، بحرین اور امارات کے فوجیوں کے ساتھ ملحق ہونے کے لئے مآرب میں داخل ہوگئے ہیں اس سے قبل مآرب میں 300 سعودی ، اماراتی اور بحرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے درجنوں فوجی  یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب، بحرین اور امارات کے فوجیوں کے ساتھ ملحق ہونے کے لئے مآرب میں داخل ہوگئے ہیں اس سے قبل مآرب میں 300 سعودی ، اماراتی اور بحرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے اتحاد میں شامل جارح فوجی یمن کے صوبہ مآرب میں داخل ہوگئے ہیں اور مآرب  میں جارح فوجیوں نےپیشرفتہ ہتھیارجمع کرلئے ہیں مآرب جارح اتحادی فوج کی اہم فوجی چھاؤنی بن گئی ہے۔ ادھر یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں صرف ایک میزائل حملے میں 300 جارح فوجیوں کو ہلاک کردیا ہےجن میں اماراتی، بحرینی اور سعودی فوجی شامل ہیں۔