مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی کے نام شام، جارجیا اور کویت کے پارلیمانی اسپیکروں نے الگ الگ پیغام میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کو تاریخی اور کامیاب معاہدہ قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جہاد اللحام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرکے نام اپنے پیغام میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کو ایران کی ایک سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قراردیاہے۔
جارجیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ اوساپا شویلی نے بھی ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے معاہدے کو ایران کی اہم کامیابی قراردیا ہے۔
کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمرزوق علی الغانم نے بھی اسپیکر لاریجانی کے نام اپنے پیغام میں گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدہ کو تمام علاقائی ممالک کے لئے مسرت اور خوشی کا باعث قراردیا ہے۔