مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کے مغرب میں الرمادی شہر کے مشرق میں 30 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے داعش کی کئی فوجی گاڑیوں اور راکٹ فائر کرنے والی گاڑی کو بھی تباہ کردیا ہے۔ عراقی فورسز نے الکرمہ علاقہ میں احمد عبدالہادی اور سلام جدوع الجمیلی نامی دو اہم دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 4 ستمبر 2015 - 18:22
عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے مغرب میں الرمادی شہر کے مشرق میں 30 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔