پاکستان کے علاقہ خیبرایجنسی کے جمرود بازارمیں دو دھماکوں کے نتیجے1 شخص ہلاک 28 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خیبرایجنسی کے جمرود بازارمیں دو دھماکوں کے نتیجے1 شخص ہلاک 28 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  پہلے خود کش دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور28 افراد زخمی ہوگئے،امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار جمع ہونے پر دوسرا دھماکہ ہوگیا۔زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہل کار بھی شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمرود بازار میں خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ کیا گیا۔دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہلاک  ہوگیا جبکہ 5 خاصہ دار فورس کے اہل کار سمیت 28 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔