یورپی ملک آسٹریا میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہےجب کہ ان کے قبضے سے 200 سے زائد تارکین وطن کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک آسٹریا میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا  ہےجب کہ ان کے قبضے سے 200 سے زائد تارکین وطن کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی ملک آسٹریا میں پولیس کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 200 سے زائد تارکین وطن کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو مشرقی سرحد کے قریب سے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تارکین وطن کو غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرا رہے تھے۔واضح رہے کہ آسٹریا میں گزشتہ ہفتے ٹرک سے 71 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد آسٹریا کی حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔