اجراء کی تاریخ: 31 اگست 2015 - 00:48

چین نے 30 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے والے جدید ڈرون کو تیار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے جدید ڈرون تیار کر لیا ہے جو 30 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق رینبو فائیو نامی ڈرون نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔ یہ چین میں تیار کیا جانے والا سب سے بڑا ڈرون ہے جو جاسوسی کے ساتھ ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ یہ ڈورن 900 کلوگرام تک گولابارود کے ساتھ فضا میں 30 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔