ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں قائم ہندوستانی فوجی کے تربیتی کیمپ میں ہونیوالے دھماکے میں 12 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں قائم ہندوستانی فوجی کے تربیتی کیمپ میں ہونیوالے دھماکے میں 12 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  دھماکہ پام پور کے علاقے کھریو میں تربیتی مشقوں کے دوران ہوا ۔ واقعہ میں 12  ہندوستانی فوجی زخمی ہوئےجن میں 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے تمام زخمیوں کو سری نگر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔