پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو تفتیش کے لئے 90 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ان افسران پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو تفتیش کے لئے 90 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ان افسران پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام ہے۔اطلاعات کے مطابق رینجرز نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر رینجرز کے لا افسر نے موقف اختیار کیا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والے سوئی سدرن گیس کمپنی کے تین افسران زوہیب صدیقی، کامران وارثی اور حسن ناگوری  کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعض وجوہات کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اس لئے ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے انہیں 90 روزکے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔