مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نوجوان علی امین کو سوشل میڈیا کے ذریعہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی مدد کرنے پر 11سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ورجینیا کے 17سالہ نوجوان علی امین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے لوگوں کو داعش کی مالی امداد اور تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دیتا تھا۔ اس نے رواں سال جنوری میں ورجینا کے 1نوجوان کو داعش میں شمولیت کے لیے شام جانے میں بھی مدد کی۔ الیگزنڈریہ کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ جج نے نوجوان علی امین کو 11سال 4ماہ قید کی سزا سنائی۔ امریکہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ ہے، جس میں ملزم کو سزا دی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اگست 2015 - 11:56
امریکی نوجوان علی امین کو سوشل میڈیا کے ذریعہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی مدد کرنے پر 11سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔