مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں 2 صحافیوں کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جب وہ براہ راست کوریج میں مصروف تھے اور یہ ہولناک منظر لائیو کوریج کا حصہ بن گیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی بریڈ فورڈ کاؤنٹی میں صحافی براہ راست کوریج کے دوران انٹرویو لینے میں مصروف تھے اور عوام کی بڑی تعداد اس کوریج کو دیکھ رہی تھی کہ اچانک گولیاں چلنے کی آوازیں آنے لگیں اور اس دوران گولی انٹرویو لینے والی خاتون صحافی اور کیمرہ مین کو لگی اور یہ ہولناک منظر ویڈیو میں بھی محفوظ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے انٹرویو لینے والی خاتون صحافی رپورٹر الیسن پارکر اور کیمرہ مین آدم وارڈ ہلاک ہوگئے، دونوں صحافی مارننگ شو برج واٹر پلازہ کے ایک سگمنٹ کی براہ راست کوریج کر رہے تھے۔ پلویس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کرلی ہے۔