پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کےسیکٹرجی نائن سےافغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کےسیکٹرجی نائن سےافغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے سیکٹر جی نائن سےافغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں افرادطالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے رابطےکرکےپاکستان میں تخریب کاری کررہےتھے۔ رینجرز،پولیس اورخفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 40افغانی بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔