مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کےحساس اداروں نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا جب کہ اس کے قبضے سے حساس تنصیبات کے نقشے اور دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے حساس تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کےمطابق ملزم الیاس عرف پرویز پنجاب پولیس کا سابق اہلکار اور سرحدی گاؤں کا رہائشی ہے جب کہ ملزم 8 سال میں 20 مرتبہ بھارت جاچکا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے مزید ساتھیوں کی لاہور میں موجودگی کا شبہ ہے تاہم ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2015 - 01:40
پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کےحساس اداروں نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا جب کہ اس کے قبضے سے حساس تنصیبات کے نقشے اور دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔