مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدر پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد یکم نومبر کو دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے۔ترکی میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے رواں سال جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت کھو دی تھی لیکن وہ اپوزیشن کے ساتھ ملکر مخلوط حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جلد دوبارہ انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2015 - 11:28
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔