ترکی کی حکومت اور امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شام کے اندر مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی حکومت اور امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شام کے اندر مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی کے وزير خارجہ چاوش اوغلو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ شام کے شمال میں داعش دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ فضائی کارروائی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترکی اور امریکہ دونوں داعش کو بہانہ بنا کر شام کی حکومت کو گرانے کی اب بھی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پہلے ترکی اور امیرکہ نے شامی حکومت کو گرانے کے لئے داعش کی بھر پور مدد کی ۔ لیکن اب دونوں ممالک ملکر داعش کو تباہ کرنے کے بہانے سے شامی حکومت کے خلاف معاندانہ کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔