مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء سعودی عرب کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس امریکہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے یمنی عوام کے خلاف آل سعود کے بھیانک جرائم پراقوام متحدہ ، عالمی اداروں اور حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیموں کے سکوت کی بھی مذمت کی ہے ۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے مظالم کے خلاف پائداری اور استقامت کے عزم کا اظہار کیا ۔