اجراء کی تاریخ: 21 اگست 2015 - 13:24

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک فوج نے گذشتہ 4 ہفتوں میں سنی کردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرد تنظیم پ ک ک کے 771 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک فوج نے گذشتہ 4 ہفتوں میں سنی کردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرد تنظیم پ ک ک کے 771 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 430 افراد ترکی کی فضائیہ کے حملوں میں جبکہ 260 سنی کرد ترکی کی بری فوج کی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ترک فوج نے سنی کردوں کے خلاف گذشتہ 4 ہفتوں سے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔