مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار" وال اسٹریٹ جرنل" کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان روس کے قریب اور امریکہ سے دور ہو رہا ہے۔ دیگر اسٹریٹجک آپشنز پر انحصار نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کردیاہے، جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی، دو ارب ڈالر کی لاگت سے گیس پائپ لائن کی تعمیر اور اسٹیل مل کو اپ گریڈ کرنے جیسے روسی اقدامات سے پاکستان اپنے دیرینہ حریف کے قریب ہو رہا ہے۔ اخبار نے روس سے جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے پاکستانی معاہدے پر تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ روس نے پاکستان کو فوجی ہیلی کاپٹر ز فراہم کرنے کے علاوہ دو ارب ڈالر کی گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ رو س پاکستان کی اسٹیل مل کو اپ گریڈ کرے گا۔جنوبی ایشیائی ملک پاکستان میں اس دہائی کی یہ سب سے بڑی روسی سرمایہ کاری ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام آباد کا جھکاؤ اپنے حریف روس کی طرف ہورہا ہے جبکہ امریکہ سے پاکستان دور ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ممالک نے چار ہیلی کاپٹروں کی قیمت کو ظاہر نہیں کیا۔گزشتہ ماہ اوفا میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور دفاع، تجارت اور توانائی میں وسیع تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے یہ دونوں ممالک کے لئےایک اہم تبدیلی ہے۔پاکستان نے اسی کی دہائی میں سووویت افواج کو شکست دینے کیلئے امریکا کے شانہ بشانہ کام کیا، اسی دوران روس بھارت کے قریب ہوگیا۔اب امریکہ نے چین کی بڑھتی طاقت کے سامنے اسٹریٹجک مدمقابل کے طور پر ہندوستان کے قریب ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت نے دو حریفوں روس اور پاکستان کو قریب کردیا ہے۔پاکستان کے سابق سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ امریکہ کی کلائنٹ ریاست نہیں ہے۔پاکستان کے لئے امریکہ اہم رہے گا،تاہم دوسرے متبادل ہونا ضروری ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 اگست 2015 - 11:19
امریکی اخبار" وال اسٹریٹ جرنل" کے مطابق پاکستان روس کے قریب اور امریکہ سے دور ہو رہا ہے۔