فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کے ساحل کے قریب اسرائیل کے لئے جاسوسی میں مصروف ڈولفن پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کے ساحل کے قریب اسرائیل کے لئے جاسوسی میں مصروف ڈولفن پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حماس کے بحری یونٹ نے غزہ کے ساحل کے قریب سے اس ڈولفن کو پکڑا ہے، پکڑی گئی ڈولفن پر جاسوس کے آلات نصب ہیں جن میں انتہائی حساس کیمرے بھی شامل ہیں۔ ڈولفن کو غزہ کے ساحل پر رکھا گیا ہے جو اب بھی حماس کی تحویل میں ہے تاہم اب تک ڈولفن اور اس پر نصب جاسوسی کے آلات منظر عام پر نہیں لائے گئے۔واضح رہے کہ اسرائیل غزہ کی زمینی، بحری اور فضائی سرحدوں کو کنٹرول کرتا ہے اور اپنے مذموم مقاصد کے لئے جانوروں یا پرندوں کو جاسوسی کے لیے استعمال کرتا رہتا ہے ۔