پاکستانی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان میں 25 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں ہفتے میں ہلاک ہونے والے وہابی شدت پسندوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان میں 25 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں ہفتے میں ہلاک ہونے والے وہابی شدت پسندوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔ واضح  رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 'دہشت گرد' مارے گئے تھے۔

وفاق کے زیر انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان سمیت سات قبائلی ایجنسیوں کو وہابی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔