اجراء کی تاریخ: 19 اگست 2015 - 01:06

پاکستان کے شہر کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جميعت علماء پاکستان کے رہنما شبیر ابو طالب کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر آٹھ سو ملین روپے حوالہ ہنڈی کرنے کا الزام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  نے جميعت علماء پاکستان کے رہنما شبیر ابو طالب کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر آٹھ سو ملین روپے حوالہ ہنڈی کرنے کا الزام ہے۔اطلاعات کےمطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی ایک ٹیم نے شبیر ابو طالب کو پیر اور منگل کی درمیانی شب کلفٹن میں ان کی رہائشگاہ سےگرفتار کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق شبیر ابوطالب گزشتہ کئی برس سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں جبکہ اس کا آغاز انہوں نےایک منی ایکسچینج کمپنی میں دوران ملازمت کیا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت انہوں نے ایک معروف تجارتی مرکز میں ایک دفتربھی قائم کر رکھا تھا جبکہ انہیں حراست میں لئے جانے کے بعد اسٹیٹ بینک کے متعلقہ شعبہ کی جانب سے بھی ایک تحریری شکایت ایف آئی اے کو موصول ہوئی۔ان کے خلاف درج مقدمے کےمطابق شبیر ابو طالب آٹھ سو ملین سے زائد کے حوالے اور ہنڈی میں ملوث ہیں۔