اجراء کی تاریخ: 18 اگست 2015 - 00:28

شام کے صدر بشار اسد نے صوبہ درعا میں فوجی یونٹوں کا معائنہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے صوبہ درعا میں فوجی یونٹوں کا معائنہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بشار اسد نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج کی ملک کے بارے میں قربانیاں تاریخ میں زندہ رہیں گی۔ ادھر شامی فوج  کی الزبدانی شہر کو آزاد کرانے کے سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔