اجراء کی تاریخ: 16 اگست 2015 - 00:41

روس کے شہر خبروفسک کے قریب روس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شہر خبروفسک کے قریب روس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر عملہ سمیت 17 افراد سوار تھے جن میں سے 11 کو بچالیا گیا ہے جبکہ 5 ہلاک ہوگئے ہیں۔