مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق اومیگا تھری دماغی صلاحیتوں کوبڑھاتا الزائمر اور شیزوفرینیا جیسے مرض کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ آسٹریلیا میں طبی ماہرین کی جانب سے کیے گئے سروے میں شامل مریضوں کو مچھلی کے تیل کی گولیاں کھلائیں گئیں جن میں اومیگا تھری وافر مقدار میں موجود تھا جو دماغ میں سوزش کو بھی کم کرتا ہے اور شیزوفرینیا کے مرض میں بھی مریض کو دماغ میں سوزش اورجلن ہوتی ہے جو اسےمزید دماغی امراض کی جانب لے جاتی ہے تاہم اس سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ الزائمر کے قریب پہنچ جانے والے افراد نے کچھ عرصے اومیگا تھری کھانے کے بعد اسے چھوڑ دیا تب بھی وہ کئی برس تک مکمل طورپرالزائمر کا شکار ہونے سے محفوظ رہے۔ آسٹریلیا کی میلبرن یونیورسٹی آف سائیکائٹرسٹ کے ایک ڈاکٹرکا کہنا ہےکہ اگرچہ ان دماغی امراض کے لیے متبادل ادویات موجود ہیں لیکن اومیگا تھری بنیادی طور پر مسائل سے پاک اور طویل عرصے تک الزائمر سمیت کئی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اگست 2015 - 00:39
آسٹریلیا میں طبی ماہرین کے مطابق اومیگا تھری دماغی صلاحیتوں کوبڑھاتا الزائمر اور شیزوفرینیا جیسے مرض کو بڑھنے سے روکتا ہے۔