مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ کی پولیس لائنزمیں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر400 وہابی دہشت گردوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ہیں اورقومی دھارے میں شامل ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر 400 وہابی دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی، آئی جی بلوچستان محمد عملیش، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ سمیت پاک فوج کے دیگر افسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
اس موقع پر دہشت گرد سفید شلوار قمیض اور ہری چادر گلے میں لٹکائے ایک ایک کر کے اسٹیج پر آئے اور پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے جنہیں معصوم بچوں نے پھول اور قومی پرچم بھی دیا۔ اس موقع پر دہشت گردوں نے حلف وفاداری میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ریاست کے خلاف کارروائیاں نہیں کریں گے اور سچا پاکستان بن کر ایک عام شہری کی طرح ریاست کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔