مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ میں گوالمنڈی چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک پر موجود دکان میں بم نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا، دھماکےکے نتیجے میں موقع پر معمول کی ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2015 - 09:27
پاکستان کے شہرکوئٹہ میں گوالمنڈی چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئےہیں۔