پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کلی شابو میں ٹیوب ویل کے کمرے سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قریب سے گولیاں مار کے ہلاک کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کلی شابو میں ٹیوب ویل کے کمرے سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قریب سے گولیاں مار کے ہلاک کیا گیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے کلی شاہو میں ٹیوب ویل کے کمرے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ لاشوں کی شناخت ملک آصف کاسی، خان محمد، پلوشہ اور صالحہ کے نام سے کر لی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔