امریکی سینما گھر میں فلم پریمئر کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والے قاتل کو امریکی عدالت نے موت کے بجائےعمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینما گھر میں فلم پریمئر کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والے  قاتل کو امریکی عدالت نے موت کے بجائےعمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جیوری میں شامل 9 خواتین اور 3 مرد ججز 27 سالہ سابق گریجویٹ طالب علم جیمس ہولمیس کو سزائے موت دینے پر متفق نہیں ہوسکے تاہم مجرم کو ضمانت کے بغیر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

گذشتہ ماہ قاتل پر 12 جرائم میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں قتل، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم شامل تھے۔ یہ تمام جرائم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔