ذرائع کے مطابق چلی کی 91 سالہ خاتون ایسٹیلا 60 سال تک حاملہ رہی لیکن اسے حمل کا پتہ نہیں چل سکا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی کی 91 سالہ خاتون ایسٹیلا 60 سال تک حاملہ رہی  لیکن اسے حمل کا پتہ نہیں چل سکا ۔ اطلاعات کے مطابق چلی کی 91 سالہ ایسٹیلا کا کو اچانک پیٹ میں تکلیف ہوئی جس کے علاج کے لیے وہ اسپتال جا پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے اس کا علاج شروع کیا اور فوری ایکس رے کرانے کا مشورہ دیا جس پر جب ڈاکٹرز سمجھےکہ اس کے پیٹ میں کوئی بہت بڑا ٹیومر ہے جسے آپریشن کر کے صاف کرنا پڑے گا لیکن ساتھ ہی ڈاکٹرز نے اس کا ایک الٹرا ساؤنڈ کرنے کا بھی کہہ دیا اور جب الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو ڈاکٹرز اور خاتون سمیت سبھی حیرت میں ڈوب گئے۔

الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے مطابق خاتون کے پیٹ میں ٹیومر نہیں بلکہ اس کے رحم میں ٹھہرا بچہ تھا لیکن گزشتہ 60 سال سے یہ بچہ نہ تو پیدا ہوسکا اورنہ ہی خاتون کی صحت کے لیے کوئی خطرہ بنا جس کے باعث اسے 6 دہائیوں سے پتہ ہی نہ چل سکا کہ وہ حاملہ ہے۔ خاتون ایسٹیلا کی مینوئیل گونزیلس سے 74 سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن پوری زندگی وہ شدید خواہش کےباوجود اولاد کی نعمت سے محروم ہی رہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حمل کو ایسے ہی چھوڑ دیا ہے کیوں کہ اس سے ایسٹیلا کی صحت کو کئی خطرہ نہیں۔