مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر جسٹس وجیہہ الدین احمد کی رکنیت معطل کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے منع کرنے کے باوجود جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پارٹی کے اندورنی معاملات پر بیان بازی جاری رکھے ہوئے تھے۔ جس پر عمران خان نے وجیہہ الدین کی رکنیت معطل کردی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس وجیہہ الدین احمد پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر الزمات لگا رہے تھے جس سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہورہی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2015 - 00:28
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر جسٹس وجیہہ الدین احمد کی رکنیت معطل کردی ہے۔