مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے القاعدہ رہنما عمر عبداللطیف عرف لقمان کو پاک –افغان سرحد کے قریب ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحد کے قریب ضلع چاغی میں آپریشن کے دوران عمر عبداللطیف کی بیوی طیبہ عرف فریحہ باجی اور ان کے دو بچوں کو تفتیش کیلئے گرفتار کرلیا ہے۔
بگٹی نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکار طیبہ سے تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمر عبداللطیف آٹھ سے دس مہینے قبل پڑوسی ملک افغانستان سے بھاگ کر پاکستان آئے تھے۔اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تھا۔صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق عمر عبداللطیف بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا مرکز کھولنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔