پاکستان کے شہر لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر  لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس موقع پر جیل کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مجرموں ندیم شہزاد، ثمر جان اور محمد ریاض کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، ندیم شہزاد اور ثمر جان نے 1998 میں ایک بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جبکہ محمد ریاض نے شالیمار کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے2 مجرموں محمد اشرف اور ظفر اقبال کوپھانسی دیدی گئی، مجرموں نے 2002 میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔