مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صوبہ حماہ کے بعض علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
شامی فوج نے ایک کارروائي کے دوران خربۃالناقوس اور المنصورہ علاقہ کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج کو اس کارروائی میں عوامی حمایت بھی حاصل تھی اس کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔