مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اکثر غلط اور مشتبہ ہوتے ہیں۔2011 میں مسجد کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ چاند نظر آگیا ہے، اور رمضان المبارک اگست کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگا جبکہ اس دن پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ ا مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کو مضبوط بنائیں اور قاسم علی خان مسجد کے اعلانات پر بھی نظر رکھیں مسجد قاسم علی خان کے فیصلوں کو ملک میں افتراق پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں مرکزی رؤیت ہلال کے ہوتے ہوئے اس کے فیصلوں پر عید منانا مشتبہ ہے کیونکہ مسجد قاسم علی خان کے رہنماؤں کے فیصلے اس سے قبل غلط ثابت ہوچکے ہیں جبکہ مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے پاس جدید آلات موجود ہیں اور وہ اس مسئلہ میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2015 - 01:40
پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اکثر غلط اور مشتبہ ہوتے ہیں۔2011 میں مسجد کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ چاند نظر آگیا ہے، اور رمضان المبارک اگست کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگا جبکہ اس دن پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔