مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلا دیش کے شہر میمن پور میں خیرات کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کے شہر میمن پور میں ایک فیکٹری میں غریب افراد میں کپڑوں کی تقسیم کی جانی تھی کہ لوگوں نے زبردستی فیکٹری گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر بھگدڑ مچ گئی، بھگدڑ مچنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی کچھ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں جائے حادثہ سے لے جا چکے تھے۔پولیس حکام کے مطابق فیکٹری مالک نے غریب اور نادار افراد میں کپڑوں کی تقسیم کا اعلان کیا تھا جس پر عوام کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر جمع ہو گئی تھی۔ پولیس نے فیکٹری مالک سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2015 - 13:58
بنگلا دیش کے شہر میمن پور میں خیرات کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔