پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ہونے والی مجلس عزا میں دہشت گردی کی واردات کو ناکام بنا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ہونے والی مجلس عزا میں دہشت گردی کی واردات کو ناکام بنا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ جمعرات کو حضرت علی (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر دو دہشت گرد تخریب کاری کے غرض سے شہر میں داخل ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق شیخو پورہ موڑ کے قریب سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد بھاگ کھڑے ہوئے۔پولیس کے تعاقب پر ایک شخص منی اسٹیڈیم میں داخل ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔پولیس نے جب منی اسٹیڈیم میں دہشت گرد کو گھیرنا چاہا تو اس نے اپنی خود کش جیکٹ بلاسٹ کرنے کی ناکام کوشش کی اور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔دہشت گرد کی خود کش جیکٹ ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ بلوا لیا گیا۔ پاکستان میں دہشت گردانہ واقعات میں سلفی وہابی سرگرم ہیں جو حقیقت میں معاویہ ، یزید اور ہندہ جگر خوارہ کے ماننے والے ہیں۔