شمالی نائیجریا کے علاقے زاریا میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبرساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی نائیجریا کے علاقے زاریا میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی نائجیریا کے علاقے زاریا میں سرکاری ملازمین اور پرائمری اسکول ٹیچرز اپنی شناخت کے لیے قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس میں 25 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 32 افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل خاتون خود کش بمبار کے حملے میں 13 جب کہ گزشتہ روز مسجد اور ریسٹورنٹ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔