مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب 2 موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔