پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ہیک کر کے اس کے ہوم پیچ کو بدل کر اس پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا جب کہ اس کے نیچے ایک پیغام بھی درج کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سائٹ ہیک کرنے کا مقصد کوئی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ کچھ کمزور فائلز کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کو کسی فن کی خاطر نہیں بلکہ کسی مقصد کے تحت ہیک کیا گیا ہے۔ ادھر آئی ٹی ماہرین نے این آئی ٹی کی ویب سائٹ کو چند گھنٹے کی کوششوں کے بعد درست کرکے اسے دوبارہ کھول دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو فیصل افضل آف پاکستان نامی ہیکرز نے ہیک کیا۔
اجراء کی تاریخ: 3 جولائی 2015 - 00:40
ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے ایک روز قبل افتتاح کی جانے والی چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کرکے اس کے ٹائٹل پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا ۔