مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 116 تک پہنچ گئی ہے۔انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہرمدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں 101 مسافروں سمیت113 افراد سوار تھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اوردیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ انڈونیشا کی فوج کے ترجمان فواد بسیا نے طیارے میں موجود تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ انڈونیشین ایئر فورس چیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جہاں اب تک 66 لاشوں کو طیارے سے نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جولائی 2015 - 00:49
انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 116 تک پہنچ گئی ہے۔