اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کویت میں حضرت امام صادق علیہ السلام مسجد پر جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ افخم  نے ایک بیان میں کویت میں حضرت امام صادق علیہ السلام مسجد پر جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کوگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد علاقائی قوموں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور اس بارے میں ایران پہلے ہی علاققائی حکومتوں کو خبردار کرچکا ہے  انھوں نے کہا کہ سلفی وہابیوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ان کا مذہب صرف بےگناہ افراد کا مسجدوں، ہوٹلوں ، اسکولوں  اور دیگر عوامی مقامات پر قتل عام ہے ترجمان نے کہا کہ سلفی وہابیوں کے بارے میں علاقائی حکومت کو غفر فکر کرنی چاہیے اور اس تکفیری گروپ کی حمایت ترک کرنی چاہیے۔ کویت کی حضرت امام صادق علیہ السلام مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ اس بزدلانہ اور ظالمانہ حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ امیر کویت نے مسجد کا خود دورہ کیا ہے۔کویت کی وازارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو 5 پبلک اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔کویتی حکومت نے سکویرٹی دستوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔