اجراء کی تاریخ: 21 جون 2015 - 02:54

لیبیا کے شہر بنغازی میں راکٹ حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے شہر بنغازی میں راکٹ حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیبیا کے طبی ذرائع کے مطابق رواں ماہ میں کم سے کم 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قذافی کی حکومت کے زوال کے بعد لیبیا میں تشدد اور بحران جاری ہے۔