مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کو عوام کی مشکلات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ سخت گرمی کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی انتہائی شرمناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مسلم لیگ نواز ملک سے بجلی چوری کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جب کہ حکومت نے اپنے طرز عمل سے ثابت کردیا کہ انہیں عوام کی مشکلات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کرنے اور بجلی کے نادہند گان کے لیے مراعات اور سہولیات کے اعلانات میں مصروف ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں بجلی کی بلاتفریق اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جون 2015 - 02:47
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کو عوام کی مشکلات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔