جنیوا میں امریکہ اور روس نے رمضان المبارک کے مہینے میں یمن پر جنگ بندی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنیوا میں امریکہ اور روس نے رمضان المبارک کے مہینے میں یمن پر جنگ بندی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جنیوا میں رمضان المبارک کے مہینے میں جامع جنگ بندی کے منصوبے پر بھی غور کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سوائے بچوں ، عورتوں اور عام شہریوں کے قتل عام کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے داعش اور سعودی عرب کا مشترکہ منصوبہ صرف عام شہریوں کا قتل عام ہے جس پر سعودی عرب اور داعش دونوں عمل پیرا ہیں سعودی عرب اور داعش دونوں امریکہ کے سیاسی اورعسکری ونگ ہیں۔