مہر خبررساں ایجنسی نے ایلاف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام کے معاون طارق عزیز کا جنازہ بغداد سے اردن پہنچ گیا ہے اس سے قبل طارق عزیز کی بیٹی نے کہا تھا کہ ان کے باپ کا جنازہ اغوا کرلیا گیا ہے۔
طارق عزیز کا گذشتہ ہفتہ عراق کی ایک جیل میں انتقال ہوگيا تھا ، طارق عزیز کے خاندان کے وکیل نے اعلان کیا ہے کہ طارق عزیز کا جنازہ اس وقت اردن کے حکام کے پاس ہے طارق عزیز کو اردن میں دفن کیا جائے گا۔ طارق عزیز کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے اور وہ صدام معدوم کے بہت قریبی ساتھی اور معاون اور امریکہ کے خاص معتمد تھے۔