اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف کے عمان کے مختصر دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ نے عمان کے دورے کے دوران علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ افخم نے ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف کے عمان کے مختصر دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ نے عمان کے دورے کے دوران علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ کے شرائط حساس ہیں اس لئے علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی ضرورت واضح ہے ترجمان نے کہا کہ ایران اور عمان کے وزراء خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

محترمہ افخم نے ایٹمی مذاکرات اور جامع معاہدے کے متن کی تحریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور فریقین کسی مثبت نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان نےکہا کہ ملکی اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ترجمان نے یمن کے بارے میں جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایران ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔