مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی ایئرلائن کے 5 ملازمین کو منی لانڈرنگ کے الزام پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے پی آئی اے کے طیارے پی کے 788 کو گزشتہ روز لندن ایئرپورٹ پر روک کر 2 گھنٹے تک جہاز کی تلاشی کی جب کہ اس وقت جہاز میں عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکام نے تلاشی کے دوران 7 ارکان کو ہزاروں پاؤنڈ برآمد ہونے پر حراست میں لیا تاہم 2 کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔برطرف کئے گئے ملازمین میں ایک ایئرہوسٹس اور 4 فلائٹ اسٹیورڈ شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2015 - 10:37
پاکستانی قومی ایئرلائن کے 5 ملازمین کو منی لانڈرنگ کے الزام پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔