مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کےعام انتخابات میں حکمران جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے پر ترک وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا تاہم صدر نے انہیں نئی کابینہ کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے عام انتخابات میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولیپمنٹ پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے پر کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا تاہم صدر نے وزیر اعظم اور کابینہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نئی حکومت کے قیام تک کام جاری رکھیں گے۔ترک صدر کی جانب سے آئندہ ہفتے انتخابات کے مکمل نتائج کے آنے تک نئی حکومت تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے تاہم حکمراں جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث مخلوط حکومت بنانا پڑے گی جسے اردوغان کے لئے بہت بڑا چیلنج قراردیا جارہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2015 - 01:04
ترکی کےعام انتخابات میں حکمران جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے پر ترک وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا تاہم صدر نے انہیں نئی کابینہ کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔