مہر نیوز : بین الاقوامی گروپ: امریکی وزير خارجہ جان کیری جو ہمیشہ میڈیا پر حاضر رہتے تھے اچانک میڈیا سے غائب ہوگئے ہیں۔ایک ہفتہ قبل جنیوا میں ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا کہ امریکی وزير خارجہ سائکل چلاتے ہوئے گر گئے ہیں اور اس حادثے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور انھیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ امریکی وزير خارجہ کی اسپتال میں یا اسپتال سے رخصت ہونے کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ اور ادھر ایک ہفتہ سے امریکی وزیر خارجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کی میڈیا سے اچانک غیبت کی وجہ مختلف قسم کے حدس وگمان شروع ہوگئے ہیں، جی سات ممالک کے اجلاس میں بھی جان کیری کے بارے میں کوئي اطلاع نہیں ہے ۔
روسی انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق کیری نے داعش کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں داعشی رہنما نے کیری پر حملہ کرکے اسے زخمی کریدا ہے البتہ روسی اینٹیلیجنس نے اس خبر کی تردید کردی ہے۔
بعض ذرائع جان کیری کی غیبت کو ایران پر دباؤ ڈالنے کا ایک حربہ قراردے رہے ہیں بہر حال جان کری کی غیبت ایک معمہ بن گئی ہے اور جب تک وہ میڈيا سے غائب رہیں گے تب تک ان کے بارے میں مختلف نظریات پیدا ہوتے رہیں گے۔