مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سابق وزیر خارجہ اور صدام معدوم کے دور حکومت کے نائب وزیراعظم طارق عزیز جیل میں انتقال کرگئے ہیں۔عراقی حکام کے مطابق ملک کے سابق ڈکٹیٹر صدام معدوم کے قریبی ساتھی طارق عزیز جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ طارق عزیز کی عمر 79 سال تھی۔ انہوں نے 2003 ءمیں بغداد پر امریکہ کے قبضے کے بعد خود کو امریکی افواج کے سپرد کر دیا تھا ، طارق عزیر کو 2010 ءمیں عراق کی سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا لیکن وہ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 6 جون 2015 - 09:52
عراق کے سابق وزیر خارجہ اور صدام معدوم کے دور حکومت کے نائب وزیراعظم طارق عزیز جیل میں انتقال کرگئے ہیں۔