مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 مسلمانوں کو قتل کردیا ہے۔ پہلا واقعہ شہر بوسٹن میں پیش آیا جہاں امریکی پولیس کی اطلاع کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں 24گھنٹوں سے زیر نگرانی24 سالہ اسامہ رحیم کو پولیس اہلکاروں نے اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب اس نے اہلکاروں پر ایک بڑی چھری کے ساتھ حملہ کیا۔ پولیس کمشنر ولیم بی ایونز کا کہنا ہے کہ وہ شخص دہشت گردی سے متعلق کچھ معلومات کے حوالے سے مشکوک تھا لیکن اس کی گرفتاری کے وارنٹ نہیں تھے۔مقتول اسامہ کے بھائی اور مذہبی رہنما ابراہیم رحیم کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ کام پر جانے کیلیے بس کا انتظار کر رہا تھا۔ دوسرا واقعہ شہر لانگ بیچ میں پیش آیا جہاں پولیس نے فائرنگ کر کے 20 سالہ فراس مراد کو قتل کردیا۔
اجراء کی تاریخ: 4 جون 2015 - 10:37
امریکہ کے شہر بوسٹن میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 مسلمانوں کو قتل کردیا ہے۔